Swarms of locusts descend upon Karachi 780x405 1

پاکستان میں ٹڈی دل حملوں کے حوالے سے جمہوریہ کوریا کا 2لاکھ ڈالرز امداد کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان ٹڈی دل حملوں کیلئے جمہوریہ کوریا نے 2لاکھ ڈالرز امداد کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق پاکستان میں حالیہ ٹڈی دل کے حملہ سے شدید تباہی کے بعد جمہوریہ کوریا نے امداد کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹڈی دل کا حالیہ حملہ گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں ہونے والا شدہد ترین حملہ تھا،ٹڈی دل سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر جمہوریہ کوریا کی جانب سے پاکستان کی امداد کا فیصلہ کیا گیا، جمہوریہ کوریا پاکستان کو 2لاکھ امریکی ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا, اس امداد کو اقوام متحدہ کے عالمی خوراک ہروگرام اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے زریعہ پاکستان میں تقسیم کیا جایے گا، اس امداد کے زریعہ حالیہ ٹڈی دل بحران میں شدید تباہی کا شکار ہونے والے کاشتکاروں کی مدد کی جائے گی،حالیہ ٹڈی دل بحران کے باعث خوراک کی قلت کا شکار ہونے والے کسانوں کی امداد ترجیحات مین سرفہرست ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان