1601041330

پاکستان نے آذربائیجان کی افواج کے ساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کرنے کی خبریں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کی افواج کا مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کرنے کی خبریں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا آذربائیجان اور آرمینا کی جنگ میں پاک فوج کے لڑنے کی رپورٹس قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان کو ناگورنو کاراباخ میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

زاہد حفیظ نے مزید کہا آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے، خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی، پاکستان ناگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، آذربائیجان کا موقف سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور قراردادوں کے مطابق ہے۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع