4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر غیرقانونی اسلحہ لائسنس جاری ہونے کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 4 سالہ دور میں ایک لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 17 ہزار ممنوعہ اسلحہ لائسنس پرائیویٹ شہریوں کو جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے 40 ہزار جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 70 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے۔ اس کے علاوہ باقی اسلحہ لائسنس پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں میں جاری کیے گئے۔
وزارت داخلہ کی تحقیقات کے مطابق ان کی چھان بین کے دوران 21 ہزار اسلحہ لائسنس جعلی نکلے۔
وزارت داخلہ حکام کے مطابق اگلے مہینے وزارت داخلہ لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا