news 1579708021 8404

الیکشن کمیشن میں تشکیل کردہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا جائزہ مکمل کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): الیکشن کمیشن کا انتخابی قوانین میں خامیاں دور کرنے کا فیصلہ کیا،
ذرائع کے مطابق انتخابی قوانین میں موجود خامیاں دور کرنے کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ سفارشات اور تجاویز کو آئندہ ماہ تک حتمی شکل دی جائے گی، سفارشات مرتب ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو پیش کی جائیں گی، عام اور ضمنی انتخابات کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کودورکیا جائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی 2018 سالانہ رپورٹ میں بھی تجاویز پیش کی تھی، انتخابی اصلاحات کا نفاذ ایک مسلسل عمل ہے، الیکشن کمیشن میں تشکیل کردہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا جائزہ مکمل کرلیا، جائزے میں صنفی سماجی سمیت دیگر پہلووں کو مدنظررکھا جائے گا، الیکشن کمیشن کا تمام شعبہ جات کو دسمبر 2020 تک تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا