Shmaraiat 640x320 1

مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری، نومبرمیں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصدرہی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی، نومبر میں آلو، پیاز ، ٹماٹر ، چکن ،سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں شہری علاقوں میں سب سے زیادہ اضافہ مرغی کی قیمت میں ہواہے۔
نومبر کے دوران چکن 21.36ٹماٹر 15.68 فیصد مہنگے ہوئے شہروں میں آلو 8.79 فیصد ،پیاز 5.81 فیصد سبزیاں 5.63 د مہنگی ہوئی ادارہ شماریات ماہانہ بنیادوں پر خشک میوہ جات کی قیمت میں 4.38 فیصد اضافہ ہوا ، انڈے 2.83 فیصد مہنگے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 10.31 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات نومبر کے دوران آٹا 4.83 فیصد گندم 4.1 فیصد سستی ہوئی ، نومبر کے دوران شہری علاقوں میں دال مونگ 3.54 فیصد اور دال چنا 1.94 فیصد سستی ہوئی سالانہ بنیادوں پر نومبر میں آلو 56.11 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں سالانہ بنیاد پر انڈے 48.67 فیصد چکن 46.82 فیصد مہنگا ہوا ،سالانہ بنیادوں پر گندم 36.6 فیصد چینی 35.78 فیصد مہنگی ہوئی دال مونگ 26.12 دال ماش 22.61 اور دال مسور 15.76 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 22.58 فیصد، پیاز 6.6 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پھلوں کی قیمت میں 3.59 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو کامیابی پر مبارکباد