fake1

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار

ویب ڈیسک : اکانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہر جگہ بے نقاب ہو رہا ہے ، برطانوی پارلیمان میں بحث ہو، اقوام متحدہ انسانی حقوق یا فنسن رپورٹ، بھارتی سیاہ کاریوں کی قلعی کھل گئی ، یورپین یونین ڈس انفو لیب میں ذکر کیے گئے تھنک ٹینکس، این جی اووز ایک ایک کر کے پاش پاش ہونے لگے ، ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا ، ڈس انفو لیب کی رپورٹ آتے ہی اس تھنک ٹینک کے تمام کردار دم دبا کر بھاگنے لگے

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

نام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا ، سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچین فیئر بھی تھی ، فراڈ تھنک ٹینک سیڈف 2011ء میں وجود میں لایا گیا ، برسلز میں واقع اس تھنک ٹینک کا تعلق نریندر مودی سے براہ راست منسلک سراواستو گروپ سے ہے ، یہ فورم عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے تنقیدی پروگرامز کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان