سیٹھیاں دی حویلی

پشاور کی تاریخی عمارات میں ایک اور اضافہ: "سیٹھیاں دی حویلی” عوام کیلئے کھول دی گئی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور کی تاریخی عمارات میں شہریوں اور سیاحوں کیلئے ایک اور اضافہ۔ فن تعمیر کا شاہکار "سیٹھیاں دی حویلی” عوام کیلئے کھول دی گئی۔ خیبر پختونخوا کا مرکز اور عظیم تاریخ کا امین شہر پشاور تاریخی عمارات اور اپنی ثقافتی ورثہ کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے۔

سیاحوں کو اس تاریخی ورثہ اور فن تعمیر کے ان شاہکاروں سے روشناس کرانے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات جاری ہے۔ گور گٹھڑی کی بحالی ہو یا اسلامیہ کالج کو قومی ورثہ قرار دیکر عمارت کو محفوظ کرنا۔ سیٹھی ہائوس کو عوام کیلئے کھولنا یا مسجد محبت خان کی عمارت کو محفوظ بنانا، قلعہ بالا حصار ہو یا پشاور عجائب گھر کو جدید خطوط پر استوار کرانا یا تاریخی دلیپ کمار کا گھر یا راج کپور حویلی خرید کر اسکو میوزیم بنانا۔ پشاور میں ثقافتی ٹریل کی تعمیر ہو تاریخی گھنٹہ کی عمارت کو محفوظ کرنا۔ پختونخوا حکومت ہمیشہ پیش پیش رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج "سیٹھیاں دی حویلی” جیسی تاریخی عمارت کو مالکان نے رضامندی ظاہر کر کے حویلی کو عوام اور سیاحوں کیلئے کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ