covo pearl continental lahore 800x450 800x320 1

صوبہ بھر کے ریسٹورانٹس اور ہوٹلوں میں ریسٹورانٹ اینوائس مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ شروع

ویب ڈیسک (پشاور) صوبہ بھر کے ریسٹورانٹس اور ہوٹلوں میں ریسٹورانٹ اینوائس مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ شروع کر دیا گیا۔پشاور، کوہاٹ،ایبٹ آباد اور نوشہرہ کے تین بڑے ریسٹورانٹس نے جدید نظامRIMS پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیا ۔ کیپرا کے مطابق کیپرا کے سسٹم میں اس نظام کی تیار کردہ رسیدیں موصول ہونا شروع ہو گئی ۔

ریمز کا نظام کیپرا کو کسی ریسٹورانٹ یا ہوٹل کے سیلز یعنی فروخت اور اس پر کاٹے جانے والے سیلز ٹیکس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔پشاور۔ ریمز سے کیپرا کو یہ علم ہوتا ہے کہ کس ریسٹورنٹ نے کس وقت کتنا سیل کیا اور اس پر کتنا ٹیکس کاٹا جو کیپرا کے اکانٹ میں جمع ہونا ہے۔صوبہ بھر کے تمام ریسٹورانٹس کو ریمز انسٹال کرنے کے نوٹسز جاری کر دیا گیا ،جن ریسٹورانٹس میں ریمز کی سہولت موجود ہو ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کیپرا کی جانب سے ٹیکس کی شرح 8 فیصد سیکم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے۔صارفین اپنے انوائس کی تصدیق بذریعہ کیپرا ویب سائٹ بھی کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

ڈائریکٹر جنرل کیپرا فیاض علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریمز کے نفاذ کا مقصد نظام کو شفاف تر بنانا ہے اور جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی کااستعمال نظام کو شفاف بنانے کا ضامن ہے۔ریمز کا نفاذ کیپرا کے اندر اصلاحات لانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ہم کیپرا نظام میں جدت لانے پر یقین رکھتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نظام میں شفافیت آتی ہے۔صوبے بھر کے تمام ریسٹورانٹس میں ریمز نظام کو لگانا لازمی ہے اور کیپرا اس پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا