5d19ce3543348 500x300 1

پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں،سینیٹرروبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور)پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات روبینہ خالد کایوم کشمیرکے موقع پر اپنےبیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائےگی شکست بھارت کامقدرہے،دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو شکست نہیںدے سکتے ،مودی سرکارکومنہ کی کھانی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا 28مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان

انہوں کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگاحکومت مسلسل غفلت کاشکارہے۔بے نظیر بھٹونےعوام کے اپیل پرپاکستان بھرمیں یومِ یکجہتی کشمیرکو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیاتھا پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں،کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی تمام تروسائل بروئے کارلائیگی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، تاجر کے قتل کیخلاف تاجر برادری کا احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ