Untitled 1 95

شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کا پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک (پشاور): شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کا پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج دوسرے روز بھی جاری، مظاہرے میں عائشہ گلالئی کی شرکت اور حکومتی اقدامات پر تنقید، عائشہ گلالئی نے کہا کہ قبائل کو حق دے نہیں سکتے اور بات کشمیریوں کے حقوق کی کرتے ہیں، قبائل نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں، انکا راشن بند کرنے والے شرم کریں، پی ڈی ایم اے قبائل کا حق دبائے بیٹھی ہے، مظاہرہں نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کیا،
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کو ماہانہ ملنے والا راشن بحال کیا جائے۔ متاثرین شمالی وزیرستان کو ملنے والی ماہانہ رقم تاخیر کا شکار ہے، افغانستان میں مقیم متاثرین کے لیے غلام خان بہادر و انگور اڈا بارڈر کھولا جائے۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے