7d1025df 9b62 4fe0 afd2 559feaa9b8bd

پشاوراسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی:سینکڑوں گاڑیاں زنگ آلود ،نیلامی نہیں کی جارہی

ویب ڈیسک(پشاور)اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث کروڑں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں تاہم انہیں نیلام کرنے نہیں دیا جارہا اور کھڑی کھڑی اسے زنگ آلود کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈبگری گارڈن کے علاقے میں واقع ڈپو میں ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے لئے جانیوالی سینکڑوں گاڑیاں کئی سالوں سے کھڑی ہوئی ہیں ان میں پولیس ، سیکرٹریٹ ، زراعت سمیت پشاور یونیورسٹی کے زیر استعمال رہنے والی بڑی اور چھوٹی گاڑیاں، ویگن ، لینڈ کروزرور ، سوزوکیاں اور موٹر سائیکلیں موجود ہیں اور انہیں کھلے عام رکھا گیا ہے جو موسم کی شدت کے باعث تباہ حال ہورہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

تفصیلات کے مطابق ہرسال اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ان گاڑیوں کو نیلام کرتی ہیں جس سے یہ گاڑیاں دوبارہ مارکیٹ میں آتی ہیں اور عام شہری اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم بھی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر لگ جاتی ہیں تاہم موجودہ حکومت نے اس معاملے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار رکھی ہیں اور ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام اپنے فائدے کیلئے اس نیلامی پر خاموش ہیں اور سینکڑوں گاڑیاں زنگ آلود ہورہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور