load shedding 1

پشاور: طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئی

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا پارا چڑھا دیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا شہریوں نے کوہاٹ روڑ کو احتجاجاً ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پرائمری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

رنگ روڑ ،کوہاٹ روڑ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگ سرآپااحتجاج بن گئے

مظاہرین کے مطابق 24 گھنٹوں میں صرف چند گھنٹوں کے لیے بجلی آتی ہیں، جس کا وولٹیج بھی کافی کم ہوتا ہے۔ بار بار متعلقہ حکام کو ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف

انہوں کا کہنا تھا کہ اس وقت تک روڑ بند رہے گا جب تک لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا جائے۔