Untitled 1 120

ضلعی انتظامیہ پشاورکاصبح صادق کے وقت منڈیوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد ہاشمی نے سبزی منڈی اور پھل منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی اوراپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہےاور مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

ڈپٹی کمشنر کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوا دیا جائے گا۔