کورونا کے وار جاری،مزید 33 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 33 افراد جاں بحق ہو گئے، ایک روز میں ایک ہزار 315 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں کورونا کے باعث 12 ہزار 837 اموات، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 86 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا میں 72 ہزار 3، بلوچستان میں 19 ہزار 38 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 44 ہزار 106، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 147 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ