لانگ مارچ،مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے متعلق مسلم لیگ ن کےاہم اجلاس کا انعقاد آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کا یہ مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں فضل چودھری کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں 17 سینئر رہنما شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے تجاویز پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آ رہے بلکہ وہاں بیٹھ کر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی