مندرمسماری معاملہ ، گرفتارملزمان کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ جیل میں بھوک ہڑتال

ویب ڈیسک(کوہاٹ )کرک سمادھی مندر مسماری معاملہ میں گرفتار ملزمان نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ جیل میں بھوک ہڑتال کرلی۔

گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین سمجھوتہ ہو جانے کے باوجود رہا نہیں کیا جا رہا۔

جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نثار گل کاکا خیل کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی جیل حکام سے بات چیت کے لیے روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

متحدہ علماء کونسل کے کہنے کےمطابق جمعیت علماءاسلام کے رہنماء رحمت سلام خٹک ،مولانا میرزاقیم اور مرکزی ملزم مولانا شریف سمیت 120 افراد مندر مسماری کیس میں گرفتار ہیں۔ فریقین کے مابین وزیراعلی خیبرپختونخوا کی موجودگی میں معاملہ افہام وتفہیم سے طے پا چکا ہے،مندر مسماری معاملہ میں بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ