باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں وائس چانسلر میریٹو ریس پروفیسر کی ہدایت پر یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس منعقد

ویب ڈیسک (چارسدہ):باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں وائس چانسلر میریٹو ریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کی ہدایت پر یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، سپریم کورٹ آف پاکستا ن کے احکا مات کی روشنی میں یونیورسٹی میں طلبہ کی یونین سازی اور ہر قسم کی سیا سی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عا ئد ہوگی، یو ڈی سی کے اس اجلاس میں یونیورسٹی میں نظم و ضبط کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب

نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی، قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو تنبیہ کیا گیااور آئندہ کسی بھی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، یونیورسٹی ترجمان نے طلباء کو جرمانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ