b9a3b dscf0601

چمن :23 مارچ کے سلسلے میں صادق کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم کشائی تقریب

ویب ڈیسک(چمن)چمن میں 23 مارچ کے سلسلے میں صادق کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،پرچم کشائی تقریب میں ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ نے شرکت کی۔

پرچم کشائی تقریب میں طلبا،انتظامی آفیسران و قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  قید تنہائی میں رکھ کر بشریٰ بی بی کی سزا مزید سخت بنائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ

یومِ پاکستان آج ملی جوش وجذبے کےساتھ منایا جارہا ہے تاہم حالیہ بارشوں کے باعث مسلح افواج کی پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9مئی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عطاء تارڑ

23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔