بنوں :جانی خیل اقوام کی لاشوں کیساتھ اسلام آباد روانگی، پشاور اور اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک (بنوں) جانی خیل اقوام کی لاشوں کے ساتھ ممکنہ اسلام آباد روانگی۔ پولیس نے بنوں لنک روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔انتظامیہ اور مظاہرین کے مابین مسلسل مزاکرات ناکام چلے آ رہے ہیں۔انتظامیہ نے ورثا کو مالی امداد ، امن کے قیام کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی

تفصیلات کے مطابق اقوام جانی خیل حکومتی دعوں سے مطمئن نہیں، پشاور ،اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ دنوں جانی خیل میں چار بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد سے اقوام نے دھرنا دیا ہے۔دھرنے دینے کا آج چھٹا روز ہے وقتا فوقتا سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکن شرکت کرکے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری