کوروناکی آڑ میں تاجروں کامعاشی قتل عام ہورہاہے،تاجربرادری

ویب ڈیسک(چارسدہ) چارسدہ تاجرایسوسی ایشن نےاحتجاجی ریلی نکالی،ریلی کےشرکاء نےحکومت سےتاجروں کامعاشی قتل بند کرنےسمیت دیگرمطالبات کے حوالےسےنعرہ بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دو روزہ لاک ڈاون میں عدم تعاون کا اعلان،ایک سال سے کورونا وائرس کی آڑ میں تاجروں کامعاشی قتل ہورہاہے مگرحکومت کی طرف سےتاجروں کو کوئی سبسیڈی یاریلیف نہیں ملتی ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

مقررین نے گزشتہ روز عمرزئی میں نوجوان تاجر کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں بہیمانہ قتل پر ان کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا۔