ہمایوں سعید صدر مملکت کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو

ویب ڈیسک (کراچی)نامورپاکستانی اداکار ہمایوں سعید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صحتیابی کے لیےدعاگو ہیں۔ انھوں نےصدرکےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہےکہ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےکورونا وائرس مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

ان کے اس پیغام کے بعد ان کے لیے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کے لیے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

اسی دوران پاکستانی شوبز کی معروف شخصیت ہمایوں سعید نے بھی صدر مملکت کے لیے پیغام شیئر کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں صدر مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کی۔