شائستہ لودھی طویل عرصےبعددوبارہ ٹی وی سکرین پرواپسی کیلئے تیار

ویب ڈیسک (کراچی)سابق میزبان و اداکار شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ڈرامہ پردیس کے ساتھ دوبارہ ٹی وی سکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ اداکار ہمایوں سعید نے اس پروجیکٹ کو کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا اور اس ڈرامے کی ہدایتکارہ مرینہ خان سمیت بڑے نام کے باعث انہوں نے اس پراجیکٹ کی حامی بھری ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اس سیریل کی کاسٹ میں اداکار سرمد کھوسٹ ، بشری انصاری ، گوہر رشید ، در فشاں سلیم ، شرمین علی اور عفان وحید بھی شامل ہیں۔ڈرامہ پردیس میں شائستہ لودھی ایک شادی شدہ مضبوط پاکستانی خاتون زبیدہ کے کردار میں نظر آئینگی۔یادرہے کہ شائستہ لودھی آخری بار جیو ٹی وی کے ڈرامے خان میں دکھائی دی تھیں، یہ ڈرامہ 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش