907640 110418 updates

بھارت میں مسلسل دوسرے روز 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ

ویب ڈیسک (نیو دہلی): بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا جس کے بعد صرف 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے اور صرف ایک دن کے دوران ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن سپلائی کی شدید قلت کا سامناہےبھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200،739 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ 1038 اموات ہوئیں، کورونا وائرس کے باعث اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

حالیہ کیسز مں اضافے کے باعث بھارت میں ہسپتالوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد ریاستوں میں آئی سی یو بیڈز سمیت آکسیجن سلینڈر کی شدید قلت ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بھی جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث ایمبولینس کی لمبی لائن لگی ہوئی ہے جس میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ڈاکٹرز کی جانب سے گجرات کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔