Screen Shot 2021 05 21 at 11.02.01 AM

شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سےملاقات، فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک (نیویارک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کی شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی،دوران ملاقات فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان مسئلہ فلسطین پر دونوں برادر ممالک کے یکساں نکتہ نظر کا اعادہ کرتا ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ، فلسطینیوں پر بمباری انتہائی قابل مذمت ہے،اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے گھروں پر زبردستی اور غیرقانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پاکستان فلسطینیوں کے جائز حقوق بالخصوص استصواب رائے کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے،مشرقی یروشلم دارالحکومت، 1967 سے قبل کی سرحدوں اورمتحد وجود کی حامل قابل عمل اورخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں برادرممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔