عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی اُس وقت شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے۔
حرمین شریفین کے اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احرام باندھے شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔