Untitled 1 541

باچا خا ن یو نیو رسٹی چارسدہ نے ایم اے پرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (چارسدہ):باچا خا ن یو نیو رسٹی چارسدہ نے ایم اے پرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے نتا ئج پر دستخط کیے، امتحا نات میں کل پانچ ہزار سے زائد پرائیویٹ طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں دو ہزار سے زائد پاس ہوگئے اور اس طرح نتیجہ کی شرح 47 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ

کنٹرولر آف امتحانات کے مطابق امیدواران اپنی ڈی ایم سیزجمعرا ت کے دن 27مئی 2021 سے 10دن تک باچا خا ن یونیورسٹی کے مین گیٹ پر ہیلپ ڈیسک سے وصول کرسکتے ہیں۔