54554554

تخت بھائی :نا معلوم شخص نے پٹرول پمپ پر ہینڈ گرنیڈ بھینک دیا ،2افراد زخمی

ویب ڈیسک (تخت بھائی )تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر واقع جھنڈئی بازار میں ملزمان نے پٹرول پمپ پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا ۔جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کے مالک شاہد ولد نزیر اور چوکیدار واقب خان معمولی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس:صدر مملکت کیخلاف کارروائی روک دی گئی

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا۔ تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا موقف ہے کہ وجہ تنازعہ پٹرول پمپ کے مالک نزیر خان کے ساتھ کسی کا ذاتی عناد بتایا جاتا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے کرداروں کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا،وزیردفاع