وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کا انعقاد آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ساڑھے11بجے ہوگا، کابینہ اجلاس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش ہو گا اورکابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے گی اس کے علاوہ وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں پاکستانی طلبہ بدستور محصور،واپسی یقینی بنانے کی اپیل
مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

اجلاس میں آئندہ مالی سال بجلی اور یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کی منظوری بھی دی جائیگی۔