0e9d4c687912a712042d68c10516e428 XL

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی کےہم منصب میولوت چاوش اوغلو سےملاقات

ویب ڈیسک (انقرہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انتالیہ میں ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک ہم منصب کو مبارکباد دی اور بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرے بعنوان “ایشیا و علاقائی روابط” میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے خطاب کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتالیہ فورم میں دنیا بھر سے اعلیٰ سطحی قیادت نے شرکت کی جو اس فورم کی کامیابی کا مظہر ہے،انطالیہ سفارتی فورم کی بدولت کثیر تعداد میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے بہترین موقع میسر آئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے، اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سےگفتگو کی۔پاکستان اور ترکی کے مابین اس اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس، رواں سال ترکی میں متوقع ہے.دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان امن عمل اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے،پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ترکی کی جانب سے کی گئیں گرانقدر کاوشوں اور روابط کو سراہا۔

ترک وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے،خطے کے استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں قیام امن کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔