پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بڑا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): خطے کی بدلتی صورتحال، افغانستان و مقبوضہ کشمیر کا معاملہ،قومی سلامتی کمیٹی کا بڑا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر بلایا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا، اجلاس میں اعلی عسکری حکام و سیاسی قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا

اجلاس میں ملک کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی، وزارت دفاع و وزارت داخلہ اور خارجہ امور حکام بریفنگ دینگے،اجلاس میں اپوزیشن بھی اپنی تجاویز پیش کرے گی۔