بھارتی ہائی کمیشن کا ڈرون دیکھنے کا بے بنیاد واویلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)بھارت کی طرف سےپاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا جاری، بھارتی ہائی کمیشن کا ڈرون دیکھنے کا بے بنیاد واویلہ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے معاملہ27 جون کو پاکستان کے ساتھ اٹھایا گیا،پاکستان کے متعلقہ اداروں کی طرف سے تحقیقات میں بھارتی دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔بھارتی ہائی کمیشن کی شکایت کے ساتھ کوئی ثبوت فراھم نہ کیا جاسکا،

مزید پڑھیں:  کرغزستان واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زِخمی ہوئے، حسن ضیغم

بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ متعدد سٹاف ممبران نے ڈرون دیکھا ہے۔

پاکستانی حکام کا کے مطابق اگر ڈرون دیکھا گیا تو اس کی کوئی تصویر، کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں فراھم نہیں کی گئی۔بھارت کی طرف سے ہائی کمیشن میں ڈرون دیکھنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کیا جاسکا،بھارت کی طرف سے گاہے بگاہے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری