1848391 38615621

کینیڈا:گھرمیں آتشزدگی کےباعث پاکستانی نژاد7افرادجھلس کرجاں بحق

ویب ڈیسک(کیلگری) کینیڈا میں گھرمیں آتشزدگی کےباعث پاکستان سےتعلق رکھنےوالےایک ہی خاندان کےسات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئےحادثہ کیلگری شہرکےنواح میں پیش آیا۔

ذرائع کےمطابق صبح سویرے گھرمیں لگنےوالی آگ پربروقت قابونہ پایاجاسکا،جس کےباعث پاکستانی نژاد فیملی کے7 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئےجبکہ ایک شخص اور4 بچےمحفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

آٓتشزدگی کا واقعہ جمعےکی صبح پیش آیا،جاں بحق ہونےوالوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

مقامی پولیس کے مطابق آگ لگنےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی،تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی طورپرمعلوم ہواہےکہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے۔