ملاقات

تاشقند :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایمبیسڈرزلمےخلیل زادسےملاقات

ویب ڈیسک (تاشقند)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےتاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے موقع پر ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، خطے میں روابط کے فروغ اور اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے ، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔افغانستان، کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مل بیٹھ کر خود کرنا ہے، پاکستان، افغانوں کی سربراہی میں ، افغانوں کو قبول، جامع مذاکرات کے زریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون