afghan foreign minister

افغان سفارت کاروں کی سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ۔ افغانستان وزارت خارجہ

ویب ڈیسک (کابل): افغانستان کی وزارت خارجہ نے آج سہ پہر کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کو طلب کر کے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر احتجاج ریکارڈ کیا اور انہیں کہا گیا کہ افغان وزارت خارجہ کا احتجاج پاکستانی وزارت خارجہ اور ریاست کو پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

افغان وزارت خارجہ پاکستان سے اس ناقابل معافی حرکت کے پیچھے ملوث مجرموں کو فورا کو گرفتار اور سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ افغان وزارت خارجہ پاکستان سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستان میں موجود افغان سفارت کاروں کو سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید