پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ

ویب ڈیسک (اٹک)پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ اٹک کے قریب گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

پاک فضائیہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کے گرنے سے زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیش آنے والے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔