Two blasts in North Waziristan

شمالی وزیرستان میں دو دھماکے،سیکیورٹی اہلکار سمیت 3زخمی

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان )شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک اور میران شاہ میں دو دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پہلا واقعہ تحصیل رزمک کےعلاقےشوال میں ڈی این ٹاپ پوسٹ کے قریب پیش آیاجہاں آئی ڈی بلاسٹ کےنتیجےمیں ایک سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگیاجبکہ تحصیل میرانشاہ کےعلاقے دیردونی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ ک قریب سبزی لے جانے والی سول گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم اڑانےکی کوشش کی گئی جس سے2 افرادربیح اللہ سکنہ ڈانڈے درپہ خیل اورولی اللہ سکنہ درپہ خیل زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل
مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

سیکورٹی فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔