مولانا فضل الرحمان کی ویکسی نیشن آئین کے تناظر میں

مولانا فضل الرحمان کی ویکسی نیشن آئین کے تناظر میں۔۔۔۔

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانافضل الرحمان نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لے لی اس حوالے سے ان کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر طرح طرح کے تبصروں اور طنز ومزاح کا باعث بن گئی ہے ،تصویر میں وہ ٹیکہ لگاتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  9مئی کرنےاورکرانے والوں کوسزادینا ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا”مولانا فضل الرحمان کورونا وائرس کے وجود کو مانتے ہی نہیں تھے تاہم انہوں نے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ بھی لگالیا ہے،دیر آید درست آید”

ایک اور صارف نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ”مانتے تو وہ کسی کی نہیں تاہم بیرون ملک انہیں جانے کی مجبوری پڑ گئی تو کون انہیں بغیر ویکسی نیشن کے اپنے ملک میں داخل ہونے دے گا”۔ایک اور صاحب کے ریمارکس تھے”مولانا شروع میں بہت ساری باتوں کو نہیں مانتے مگر بعد میں 73 کے آئین کی "روشنی” میں مان لیتے ہیں ”

مزید پڑھیں:  معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ