bacha khan airport peshawer

باچاخان ائیرپورٹ پرمسافرہزاروں یورواورڈیڑھ کلوسوناجہازتک لےجانےمیں کامیاب

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکےباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافر ہزاروں یورواورڈیڑھ کلو سونا جہاز تک لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔

اینٹی منی لانڈرنگ ڈیسک ہونے کے باوجودمسافر تمام ناکے پار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد سونااور 13ہزار یورو جہاز تک لے جانےمیں کامیاب ہوگیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

دوبئی جانے والے مسافر نے کسٹم سمیت دیگر عملے کو ہی نہیں سرچنگ مشینوں کو بھی ماموں بنا دیاجو سمگلنگ روکنے میں ناکام رہیں۔

ذرائع کے مطابق بعد میں انٹیلی جنس اطلاع پر کسٹم اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئیں جس کے بعد کسٹم اور دیگر عملہ جہاز میں پہنچ گیاجہاں مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونے کے بسکٹ اور 13ہزار سے زائد یورو برآمد کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جارہا تھا۔