عرب پتی اونٹوں کی

عرب پتی اونٹوں کی ”بیوٹی کوئین”پر فداکیوں ہیں؟

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں واقع اونٹوں کے کلوننگ کلینک میں "بیوٹی کوئینز” سب سے مشہور آرڈر ہے جس کے لئے خلیجی ملکوں کے صارف 2سے 4لاکھ درہم ادا کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

ایسے اونٹوںکی ریس ٹریک پر پریڈ اور ججوں کے ذریعہ جانچ پڑتال بھی کی جاتی ہے۔
کویت میں اونٹوں کی نیلامی سے وابستہ سعود العطیبی کہتے ہیں کہ اونٹ کی قیمت اس کی خوبصورتی ، صحت اور نسل کے حوالے سے مقرر کی جاتی ہے۔جب نوجوان اونٹوں کی بات آتی ہے ، "خریدار اونٹ خریدنے سے پہلے اس کی ماں کی خوبصورتی کا تعین کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔”

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم

اسی وجہ سے کلوننگ کے ذریعے خوبصورت اونٹ پید اکرنے کے لئے دبئی کے ایک کلینک میں سائنسدان چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں تاکہ کاربن کاپی جانور پیدا کرسکیں۔ہر اونٹ کے ڈھلے ہوئے ہونٹ اور لمبی خوبصورت گردن نہیں ہوتی لیکن ٹیکنالوجی اب دولت مند گاہکوں کوانتہائی خوبصورت اونٹ فراہم کرنے کی کوشش میں ہے ۔

ریپروڈکٹیو بائیوٹیکنالوجی سینٹر متحدہ عرب امارات میں آس پاس کی فلک بوس عمارتوں کے درمیان درجنوںکلوننگ کے ذریعے پید ا کئے گئے اونٹ گھومتے دیکھے جا سکتے ہیں۔اس مرکز کے ڈائریکٹر نثار وانی نے اے ایف پی کو بتایا ، "ہمارے پاس اونٹوں کی کلوننگ کی اتنی مانگ ہے کہ ہم اسے پورا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔” بہت سے صارفین ریسنگ اونٹ اور دودھ کی زیادہ مقدار کے لئے بھی کلوننگ کے ذریعے جانوروں کو دوبارہ پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

لیکن "بیوٹی کوئینز” سب سے مشہور آرڈر ہیں۔ خلیجی ملکوں کے گاہک کلوننگ کے ایک اونٹ کے لئے 2سے 4لاکھ درہم ادا کرتے ہیں۔ ایسے اونٹوںکی ریس ٹریک پر پریڈ کی جاتی ہے اور ججوں کے ذریعہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔