طورخم سرحد

طورخم سرحد کوتجارت کے لئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک :پاک افغان بارڈر کوتجارتی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ایف سی حکام کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان طورخم سرحد کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیاتھا تاہم اب اسے تجارتی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ انڈسٹریل ایریا سے 2چور گرفتار

سرحد بند ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔بارڈرحکام نے گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل بھی معطل کر دیا تھا جو سرحد کھلنے کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی

ذرائع کے مطابق بارڈر بندش سے پاکستان اور افغانستان میں پھنسے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کی جانب سے افغان باشندوں کو بھی بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔ افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے افغان باشندوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔