kpk health department released a report on dengue victims

محکمہ صحت نے ڈینگی کے متاثر افراد کی رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ڈینگی کے متاثر افراد کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہے۔

مزید پڑھیں:  پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ 11 ستمبر سے لے کر اب تک 916 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور8 ہزار961 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری، مزید 25 سے زائد فلسطینی شہید