امریکہ مذاکرات سے پہلے منجمد فنڈز بحال کرے، ایران

ویب ڈیسک (ایران)ایران نےمطالبہ کیا ہےکہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتاہےتو پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ایران وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نےسرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کےلیےگزشتہ ماہ سے رابطے کررہاہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نےمزید بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بھی امریکا نےمختلف ذرائع استعمال کرتےہوئےرابطے کی کوشش کی تاہم ہم نےان ذرائع پر واضح کردیا کہ پہلے امریکا کو ایران کےمنجمد فنڈز جاری کرکےاپنی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت

وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نےمزید بتایا کہ ہمارے مطالبے کے جواب میں امریکا نےاپنے ثالثوں کو فوری طورپرفنڈز کی بحالی سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائے ہےکہ وہ پہلی بارمنجمد فنڈز کی بحالی پر غور ضرور کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ عالمی قوتیں جوہری معاہدے میں امریکا کو واپس لانے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو ہم اپنے حق کے لیے جلد ویانا جائیں گے۔