گھریلو ناچاقی شوہر نے بیوی کو قتل

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علا قے بڈھ بیر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ شمس القمر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بڈھ بیر پولیس کو بتایا; کہ اس کی بیٹی مسماة روبینہ بی بی کی شادی رحمان اللہ ولد عبدالحمید کے سا تھ ہوئی تھی. دونوں میاں بیوی کے آپس میں لڑا ئی جھگڑے ہوا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے

تاہم گزشتہ روز جھگڑا ہونے پر ملزم رحمان اللہ ولد عبدالحمید نے مشتعل ہوکر اپنی بیوی روبینہ پر فائر نگ کردی جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا. جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا; اور سسر شمس القمر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق