وجیہہ نعش

وجیہہ سواتی کی نعش ٹھکانے لگانے والے3 ملزم گرفتار

امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی نعش ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کی الجھی ہوئی گھتیاں اب سلجھنا شروع ہوگئی ہیں، قتل کرنے والے ملزم متقولہ کے شوہر کی گرفتاری کے بعد اب کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے وجیہہ سواتی کی نعش کو ٹھکانے لگانے والے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اور اب کیس میں مجموعی طور پر ملوث تمام 6 ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کے تمام 6 ملزمان مرکزی ملزم متقولہ کا سابق شوہر رضوان حبیب، مقتولہ کا سسر حریت اللہ، ملازمین سلطان خان، ذاہد یوسف، یوسف مسیح اور زاہدہ کو سول ڈیوٹی جج طلعت محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق

تفتیشی ٹیم نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان سے مقتولہ کی نعش ڈی آئی خان منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنا ہے، جب کہ دیگر چیزیں خصوصاً موبائل فون بھی برآمد کرنے ہیں، تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ زاہدہ وجیہہ سواتی کے قتل کی واردات میں معاونت کرتی رہی، اور ملزمہ زاہدہ کا موبائل فون بھی واردات میں استعمال بھی کیا جاتا رہا، تینوں ملزمان نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔عدالت سے ملزمان کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 4 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی