اپوزیشن لانگ مارچ رکاوٹ نہیں کرے

حکومت اپوزیشن کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی: شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت 23 مارچ کو ہونے والے اپوزیشن کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں اور وہ اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اسلام آباد آنا چاہیے لیکن اپنے احتجاج کے لیے جس تاریخ کا انتخاب کیا ہے اس کے تقدس کو ذہن میں رکھیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے،عمران خان

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ملک میں 10 سے 15 نئے سیاحتی مقامات تلاش کرنے کا فیصلہ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کے نمائندوں کی آمد کے علاوہ یوم پاکستان پر فوجی پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو منتخب ہوئے ساڑھے تین سال ہوچکے ہیں اور پہلے روز سے ہی انہیں حکومت گرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی توجہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے درکار اقدامات کی طرف مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں کہ وہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔