سٹیزن پورٹل

سٹیزن پورٹل کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے تیار کئے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا نئے پورٹل میں شکایات کے اندراج سمیت شہریوں کو خدمات تک فراہمی کی سہولت بھی دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق نیا پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے موجودہ پاکستان پورٹل کو اپ گریڈ کیا جائیگا نئے پورٹل کے آغاز سے قبل شہریوں سے رائے طلب کی گئی ہے اور شہریوں سے پوچھا گیا ہے

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

کہ وہ کس طرح نئے پورٹل کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی تجاویز دے سکتے ہیں نیا پاکستان سٹیزن پورٹل میں شہریوں کو نہ صرف شکایات کے اندراج کا موقع فراہم کیا جائیگا بلکہ شہریوں کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے بھی سہولیات فراہم کی جائیگی اسی طرح شہریوں کیلئے نئے پورٹل میں حکومت سے متعلق نئی معلومات بھی رکھی جائینگی جس سے شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ