شرمیلا فاروقی نادیہ خان کے خلاف

شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر آؤٹ اسٹائل ود نادیہ خان کے نام سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی کمیٹی کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری

یہ بھی پڑھیں: ساتویں مردم شماری کیلئے حکومت سے 5 ارب روپوں کا مطالبہ

وڈیو میں نادیہ خان جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف کر کے اس پر طنز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جلد ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پر بہت سارے میمز گردش کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

شرمیلا فاروقی نے آخر کار نادیہ خان کی اس حرکت پر خاموشی توڑ دی اور ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بے شرم عورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقینی طور پر نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے والی ہیں۔