جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ تقرری

پارلیمانی کمیٹی کی بطور جج جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری

ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون سپریم کورٹ جج

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا تاریخی اقدام،پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

فاروق نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کرنے کے لیے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے، ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز آج رات کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نےجسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی اور ان کا نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا تھا۔