پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون سپریم کورٹ جج

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سپریم کورٹ جج کے لیے جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے کے ساتھ سفارش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جمعرات کے روز جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی۔ جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار چیلنج

یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے زیادتی کیس میں جج گرفتار

جوڈیشل کمیشن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال ستمبر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری نہیں ہو سکی تھی۔ دوسری جانب پورے ملک میں کراچی سے لیکر اسلام آباد تک تک وکلاء نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کے جج کے لیے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے جج کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا