لڑکی زیادتی کیس جج گرفتار

لڑکی سے زیادتی کیس میں جج گرفتار

پشاور: سینئر سول جج جمشید کنڈی کو لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ زرائع کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے. جب کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ بتائی جاتی ہے، اور اس کا بیان ہے کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم نوکری دینے کے بہانے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا، ڈی پی او نے بتایا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ زیادتی کاشکار ہونے والی لڑکی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل